فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کر دی ہے۔
صدرآصف زرداری سے کرغزستان کے صدرکی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر اتفاق
سمری کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نہ صرف چیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے بلکہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بھی مقرر کیے گئے ہیں، اور یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔
ساتھ ہی، وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی ہے، جس کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔
قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوائی گئی تھی۔