کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کے لیے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے،وزیراعظم
کرغزستان کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا اپنی کابینہ کے اراکین سے تعارف کرایا جبکہ کرغزستان کے صدر نے اپنے وفد کا تعارف پیش کیا۔ کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔
صدر صادر ژاپاروف کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔