Gas Leakage Web ad 1

معروف بھارتی اداکار کا نشہ کر نے کا اعتراف، نشہ کیوں چھوڑا؟

معروف بھارتی اداکار کا نشہ کر نے کا اعتراف، نشہ کیوں چھوڑا؟

0

بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ماضی میں انہوں نے چرس اور بھنگ استعمال کی تھی، لیکن یہ تجربہ ان کے لیے باعث عبرت رہا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ چرس کے دو کش لینے کے بعد ایسا محسوس ہوا گویا وہ پاگل ہو گئے ہیں۔ انوپم کھیر نے بتایا کہ وہ آسمان کی طرف دیکھتے رہے اور ایک طیارے کو اتنی دیر گھورتے رہے کہ وہ ایک چھوٹے نقطے میں بدل گیا، اور سوچنے لگے کہ شاید وہ لندن ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔
باڈی اگر فِٹ ہو تو دماغ بھی ’جوان‘ رہتا ہے
اداکار نے مزید بتایا کہ بھنگ پینے کے بعد وہ تقریباً آٹھ گھنٹے تک ہنستے رہے۔ اس دوران ان کے ہم جماعت بھی نشے میں تھے اور ہوسٹل کی چھت پر کھڑے ہو کر وارڈن پر چلا رہے تھے کہ "فوج آ رہی ہے”۔

Gas Leakage Web ad 2

انوپم کھیر نے کہا کہ اس نشے کی حالت میں ہی انہیں احساس ہوا کہ وہ پاگلوں جیسی باتیں کر رہے ہیں، اور تب سے انہوں نے خود سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی نشہ نہیں کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.