sui northern 1

ضمنی انتخابات میں فارم 45 پہلے سے تیار ہونے کے الزام پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

ضمنی انتخابات میں فارم 45 پہلے سے تیار ہونے کے الزام پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں فارم 45 پہلے سے تیار ہونے کے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

sui northern 2

ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ مخصوص عناصر انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں آر او اور ڈی آر او کی تعیناتی قانونی دائرہ اختیار کے تحت ہوئی، اس لیے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ عام انتخابات میں عملے کی کمی کے باعث آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، لیکن ضمنی انتخابات میں ضرورت کے مطابق افسران تعینات کیے گئے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان

بیان میں کہا گیا کہ پولنگ سے پہلے کسی جماعت نے آر اوز اور ڈی آر اوز پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، ہارنے کے بعد الزامات لگانا افسوسناک ہے۔ تنازعات کے حل کے لیے قانونی فورمز موجود ہیں اور میڈیا پر الزام تراشی غلط ہے۔ ضمنی انتخابات میں پریزائیڈنگ آفیسرز اور عملہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیا گیا، پولنگ بیگز اور نتائج آر او کے دفتر میں جمع کروائے گئے، اور سکیورٹی بھی صوبائی حکومت نے فراہم کی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ہر انتخاب کے بعد یکساں الزامات دہرانے کا مقصد انتخابی عمل کو مشکوک بنانا ہے۔ الیکشن کے نتائج پر اعتراض ہونے کی صورت میں فورم الیکشن ٹریبونل ہے، اور کمیشن نے ضمنی انتخابات آئین و قانون کے مطابق کروائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.