Gas Leakage Web ad 1

چین: چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں کی زمین پر واپسی

چین: چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں کی زمین پر واپسی

0

چین نے چاند پر مستقبل کی تعمیرات کے لیے تیار کی گئی تجرباتی ’چاند کی مٹی کی اینٹوں‘ کا پہلا بیچ کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس لا لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق یہ اینٹیں شینزو-21 اسپیس کرافٹ کے ذریعے ایک سال تک خلا میں رہنے کے بعد واپس لائی گئیں اور محققین کے مطابق ان کی حالت بہترین ہے۔

امریکا: اہلیہ کی سالگرہ پر شوہر کی قسمت کھل گئی، ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی

شن ہوا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ اینٹیں چین کے اسپیس اسٹیشن پر کیے گئے ایک تاریخی تجربے کا حصہ تھیں۔ تجربہ نومبر 2024 میں اس وقت شروع ہوا جب ٹیانژو-8 کارگو شپ نے مصنوعی چاند کی مٹی کے نمونے اسپیس اسٹیشن پہنچائے۔ مجموعی طور پر 74 چھوٹی اینٹیں اسٹیشن کی بیرونی سطح پر ایک ایکسپوزر پلیٹ فارم پر نصب کی گئیں۔

اینٹیں ایسے مواد سے تیار کی گئیں جو حقیقی ریگولیت یعنی چاند کی مٹی کے مرکب سے مشابہ ہے۔ ان کی تیاری میں ہاٹ پریس سنٹرنگ، الیکٹرو میگنیٹک انڈکشن سنٹرنگ اور مائیکروویو سنٹرنگ جیسی تین تکنیکوں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان اینٹوں کی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا۔

چین نے ان اینٹوں کو خلا میں بھیج کر بنیادی طور پر تین خصوصیات کا جائزہ لیا جن میں مکینیکی کارکردگی، حرارتی کارکردگی اور ریڈییشن ریزسٹنس شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.