Gas Leakage Web ad 1

زیادہ وقت اسلام آباد میں تو صوبہ کون دیکھ رہا، صحافی کے سوال پر سہیل آفریدی نے کیا کہا؟

زیادہ وقت اسلام آباد میں تو صوبہ کون دیکھ رہا، صحافی کے سوال پر سہیل آفریدی نے کیا کہا؟

0

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ہم نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ ان کا زیادہ وقت اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزرتا ہے تو صوبے کی گورننس کون چلا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ صوبے کی گورننس بہترین انداز میں جاری ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹس لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پیراشوٹ سے نہیں آئے، نہ ہی ان کے نام کے ساتھ زرداری یا شریف لگتا ہے، اور نہ ہی وہ سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت متحرک، مستحکم اور جامع کیپٹل مارکیٹ کے قیام کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ وہ بہت نچلے درجے سے اوپر آئے ہیں اور 18 سال سیاسی تنظیموں میں وقت گزارنے کے بعد گورننس کا طریقہ جانتے ہیں۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کے نظریے پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہزاروں ارب روپے خرچ کر کے بھی وضاحت نہیں دیتی، جبکہ آئی ایم ایف کی چارج شیٹ ان کے سامنے ہے اور پھر بھی کوئی ان سے سوال نہیں کرتا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا بیرسٹر سیف کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے، تاہم وزیراعلیٰ نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.