Gas Leakage Web ad 1

پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی

پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی

0

اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے عام شہریوں کو دبئی کے ویزے نہ ملنے سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کو پرانا ریکارڈ قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عمران خان کی صحت پر تشویش؛ علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان بھی ویزوں پر پابندی کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو شاید پرانے ریکارڈ کی بنیاد پر بریفنگ دی گئی، کیونکہ یو اے ای نے پاکستان کے حوالے سے کوئی نئی پابندی نہیں لگائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے عام پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جارہے۔ بریفنگ میں یہ اعتراف بھی کیا گیا کہ پاکستانیوں پر ویزا پابندی لگتے لگتے رہ گئی، تاہم ویزا اب بھی جاری نہیں ہو رہے۔

دوسری جانب یو اے ای کے سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کو روزانہ 500 ویزے جاری کیے جارہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.