sui northern 1

بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کو داغدار کر دیا، شو کی تاریخ میں پہلی بار حادثہ پیش آیا

بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کو داغدار کر دیا، شو کی تاریخ میں پہلی بار حادثہ پیش آیا

0
Social Wallet protection 2

دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گرنے کے حادثے نے ایونٹ کو داغ دار کر دیا۔ جمعہ کو دبئی میں شو کے دوران بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی ائیر فورس نے طیارے کے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔

sui northern 2

تجاوزات بن رہی تھی، قبضہ ہو رہا تھا اور ریلوے آنکھیں بند کرکے بیٹھا تھا، جسٹس حسن

میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور اس بات کی بھی تحقیق ہو رہی ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا یا پائلٹ کی لاعلمی یا غلطی کی وجہ سے۔

یہ واقعہ دبئی ائیر شو کی تاریخ میں پہلا ایسا حادثہ ہے، حالانکہ یہ دبئی میں ہونے والا 19 واں ائیر شو ہے۔ بھارتی فضائیہ کے طیارے کے اس حادثے نے شو کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی ائیر شو کا آج پانچواں اور آخری روز ہے، تاہم حادثے کے بعد آخری دن کے فضائی مظاہرے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.