sui northern 1

کاپیوں،ورک بکس اور یونیفارم کی مشروط فروخت،نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری

کاپیوں،ورک بکس اور یونیفارم کی مشروط فروخت،نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد:

sui northern 2

نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبا کو اسکول کے لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارم خریدنے پر مجبور کرنے کے معاملے میں مسابقتی کمیشن نے انکوائری کی ہے جس میں نجی اسکولوں کی اجارہ داری ثابت ہو گئی۔

الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے طلبی پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا

انکوائری رپورٹ کے مطابق لوگو والی کاپیاں مارکیٹ میں دستیاب قیمت سے 280 فیصد تک مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔ مسابقتی کمیشن نے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں اور ہر اسکول کو 75 کروڑ روپے تک جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ نجی اسکولوں کو 14 دن میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم کچھ اسکول فیسوں کے ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلبا کو مہنگی لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، اور والدین و طلبا کو مشروط فروخت کے ذریعے مجبور کرنا کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ کئی اسکولوں نے مخصوص وینڈرز کے ساتھ خفیہ معاہدے کیے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے داخلے کے بعد طلبا ’محصور کنزیومر‘ بن جاتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک کے تقریباً 50 فیصد طلبا نجی اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور گائیڈ لائنز کے نام پر مہنگی پراڈکٹس کی لازمی خریداری والدین پر مسلط کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے والدین سستے متبادل بازار سے خریداری نہیں کر سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.