انوکھا ہوٹل جہاں شیر کے بچے صبح مہمانوں کو اٹھانے کا کام کرتے ہیں
انوکھا ہوٹل جہاں شیر کے بچے صبح مہمانوں کو اٹھانے کا کام کرتے ہیں
چین کے صوبے جیانگسو میں ایک ہوٹل میں مہمانوں کو صبح اٹھانے کے لیے شیر کے بچے کی انوکھی سروس پیش کی جا رہی ہے۔ ہیپی ریزورٹ کنٹری سائیڈ نامی اس ہوٹل میں مہمان صبح 8 سے 10 بجے تک شیر کے بچے کے ساتھ کمرے میں 7 منٹ گزار سکتے ہیں۔
فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے ای ایس جی رپورٹنگ میں شاندار کارکردگی پر اہم ایوارڈ اپنے نام کر لیا
اس سروس کے لیے ہر کمرے کا ایک رات کا کرایہ 628 یوآن ہے اور شیر کے بچے کے ساتھ ہمیشہ ایک نگہبان موجود رہتا ہے۔ ہوٹل کے مطابق یہ سروس مکمل طور پر قانونی ہے اور انہوں نے شیروں کی پرورش کے لیے سرکاری اداروں میں رجسٹریشن کروائی ہوئی ہے۔ یہ سروس اتنی مقبول ہوئی ہے کہ نومبر کے آخر تک تمام کمروں کی بکنگ پہلے ہی ہو چکی ہے۔