Gas Leakage Web ad 1

ملک میں 26 ویں اور 27 ویں ترمیم سے استحکام آیا ہے، طلال چودھری

ملک میں 26 ویں اور 27 ویں ترمیم سے استحکام آیا ہے، طلال چودھری

0

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی ترامیم سے سیاسی استحکام آیا ہے اور پاکستان اس وقت انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی امیگریشن کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست

فیصل آباد میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر یہ انتخاب جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ "جو تشدد کرتا ہے وہ سیاست نہیں کرتا”۔

انہوں نے پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور 26ویں اور 27ویں ترمیم سے ملک کو استحکام ملا ہے۔ انہوں نے ججوں کے استعفوں کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پارلیمنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.