بانی پی ٹی آئی نےاقتدار کے حصول کیلئے سیاست کے بجائے توہم پرستی کا راستہ اپنایا، دی اکانومسٹ
بانی پی ٹی آئی نےاقتدار کے حصول کیلئے سیاست کے بجائے توہم پرستی کا راستہ اپنایا، دی اکانومسٹ
بین الاقوامی میگزین دی اکانومسٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ایک تفصیلی مضمون شائع کیا ہے۔ میگزین کے مطابق عمران خان نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے توہم پرستی کا سہارا لیا۔
پاکستان میں رواں سال 53 لاکھ سائبر حملے رپورٹ ہوئے: کیسپرسکی
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ ان سے شادی کرنے سے وہ وزیراعظم بن سکیں گے۔ میگزین کے مطابق بشریٰ بی بی حکومتی معاملات میں شامل رہتی تھیں اور ان کے فیصلوں کو اہم سمجھا جاتا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے قریبی ساتھیوں سے دوری اختیار کر لی تھی اور ان کی پارٹی کو ایک منظم سیاسی جماعت کے بجائے مختلف طریقے سے چلایا جاتا تھا۔
دی اکانومسٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔