کسی صوبے کو اجناس کی ترسیل روکنے کا کوئی اختیار نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

کسی صوبے کو اجناس کی ترسیل روکنے کا کوئی اختیار نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت بین الصوبائی تجارت تمام صوبوں کا آئینی حق ہے اور کسی صوبے کو خوراک یا اجناس کی ترسیل روکنے کا اختیار حاصل نہیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،144 کلوگرام چرس برآمد

پشاور میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم کے مسئلے کے حل کے لیے صوبوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہیں، مگر ایسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

سینیٹ وفد میں دلاور خان، محسن عزیز، نسیمہ احسان، ناصر محمود، ہدایت اللہ خان، نیاز احمد اور مصدق مسعود سمیت دیگر ارکان شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفد کے ارکان کو خیبرپختونخوا کے عوام کا سفیر قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.