پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں 2025: 62 ہزار سے زائد آپریشن، 1667 دہشت گرد ہلاک

0

پاکستان میں رواں سال دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری رہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2025 کے دوران ملک بھر میں 62,113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے، جو اوسطاً روزانہ 208 آپریشنز بنتے ہیں۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں 1,667 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ملک بھر میں 4,373 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

تاہم ان کامیابیوں کی بھاری قیمت بھی ادا کرنا پڑی۔ مختلف کارروائیوں میں 1,073 افراد شہید ہوئے، جن میں 584 پاک فوج کے جوان، 133 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور 356 عام شہری شامل ہیں۔

خیبر میں انسدادِ دہشت گردی کی کارکردگی

سال 2025 میں خیبر کے علاقے میں 514 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 77 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ علاقے میں 198 جانی نقصان ہوا، جن میں 36 فوجی و ایف سی اہلکار شہید اور 138 زخمی ہوئے۔

پولیس کے شعبے میں 1 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے، جبکہ 12 عام شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں اسی عزم اور رفتار کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.