اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان

0

اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے نیا اقدام اٹھایا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شروع کی گئی ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں شہری اب شہر کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں: احسن اقبال

سی ٹی او حمزہ ہمایوں کے مطابق ٹریفک پولیس کی سہولت وینز چار مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں، جن میں زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی 14 اور فارن آفس کے ناکے شامل ہیں۔ ان مقامات پر شہری موقع پر ہی لرنر پرمٹ بنوا سکیں گے۔

حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کو پہلے جرمانہ کیا جائے گا تاہم فوری مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس یا پرمٹ نہیں ہوگا، انہیں موقع پر ہی پرمٹ فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ناکوں پر ٹریفک پولیس اہلکار گاڑیوں کے لائسنس چیک کر رہے ہیں تاکہ غیر لائسنس یافتہ ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو آسان اور شفاف سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ مہم ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.