ہنگو میں اعلیٰ پولیس افسران کے قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

ہنگو میں اعلیٰ پولیس افسران کے قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

0

ہنگو : ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمران الدین سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی

پولیس حکام کے مطابق دوآبہ کے قریب سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی، جس کا پولیس اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین قافلے میں شامل تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق پولیس ٹیم امن کمیٹی کے ساتھ کربوغہ میں میٹنگ کے بعد واپس دوآبہ آ رہی تھی کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال دوآبہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.