بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اس موقع پر شہر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تین دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 سے 6 نومبر تک 24 سرکاری اسکولز اور تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 3 سے 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اسی طرح شہر کے کالجز کو بھی عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ دو روز قبل پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 2100 سکھ یاتریوں کو ان تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے تھے۔