امریکا اور بھارت کے درمیان 10 برس کا دفاعی فریم ورک معاہدہ طے

امریکا اور بھارت کے درمیان 10 برس کا دفاعی فریم ورک معاہدہ طے

0

امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بتایا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی استحکام، دفاعی تعاون اور تکنیکی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

شمالی وزیرستان میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ

انہوں نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ اس معاہدے سے ڈیٹرنس، معلومات کے تبادلے، انٹیلیجنس شیئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان یہ شراکت داری نہ صرف دفاعی تعلقات کو وسعت دے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کے قیام میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.