صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی
صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی
اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے وہاں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتِ حال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ پارٹی قیادت نے ان ہاؤس تبدیلی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جلد عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں جلد پیپلز پارٹی اپنی حکومت قائم کرے گی۔
وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور جاری ہے۔