sui northern 1

کیا فاطمہ ثنا نے بھارتی کھلاڑی کے پاؤں چھوئے تھے؟ تصویر وائرل

کیا فاطمہ ثنا نے بھارتی کھلاڑی کے پاؤں چھوئے تھے؟ تصویر وائرل

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارت سے شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے پاؤں چھو رہی ہیں، تاہم فیکٹ چیک سے واضح ہوا ہے کہ یہ تصویر جعلی ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
حوثیوں نے فوج کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق کردی
یہ تصویر 5 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ سے منسوب کی جا رہی ہے۔ 6 اکتوبر کو ایک بھارتی صارف نے اسے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارت سے شکست کے بعد سمرتی مندھانا کے قدم چھوئے‘‘، جس کے بعد یہ تصویر فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

sui northern 2

تاہم فیکٹ چیک کے مطابق میچ کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ میچ کی دستیاب ویڈیوز اور فوٹیجز کے جائزے میں بھی ایسا کوئی لمحہ دکھائی نہیں دیتا۔ مزید تصدیق کے لیے جب ڈیجیٹل میڈیا فارنزک ٹولز کے ذریعے تصویر کا تجزیہ کیا گیا تو ان ٹولز نے بھی اس کے جعلی ہونے کی نشاندہی کی۔

فیکٹ چیک کے ماہرین نے 5 اکتوبر کے پورے میچ اور کمنٹری کا جائزہ لینے کے بعد واضح کیا کہ فاطمہ ثنا نے کسی بھی موقع پر بھارتی کھلاڑی کے سامنے جھکنے یا اس کے قدم چھونے کا کوئی عمل نہیں کیا۔

اس تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ تصویر حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے، اس لیے سوشل میڈیا پر کیا جانے والا دعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.