انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں اسکول کی عمارت گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام ساتویں روز بھی جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 27 طلبہ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کارروائی کر رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زندہ افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال تاخیر سے شروع کیا گیا، جس کے باعث امدادی کام میں مشکلات پیش آئیں۔
حکام کے مطابق، پیر تک ملبہ ہٹانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عمارت گرنے کے واقعے میں سو سے زائد طلبہ ملبے تلے دب گئے تھے، جن میں سے درجنوں کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔