
سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز ہی بنا پائی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے اننگز کا آغاز بہترین انداز میں کیا لیکن مڈل آرڈر بیٹرز کی ناقص بیٹنگ نے جیت کی راہ میں مشکلات پیدا کردیں۔
اکستان ویمن ٹیم کو اننگز کی آخری گیند پر تین رنز چاہیے تھے کہ ندا ڈار دوسرے رن کے لیے بھاگتے ہوئے سٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ ہوگئیں جس کے بعد پاکستان ویمنز ایشیا کپ سے باہر ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے 42 اور ندا ڈار نے 26 رنز بنائے جبکہ بقیہ بیٹرز کی جانب سے کارکردگی مایوس کن رہی۔
دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے انوکا راناویرا نے دو کاویشا دلہاری اور سوگندیکا کماری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے لیے سری لنکا کے ہاتھوں ناک آؤٹ میچ میں باہر ہونا کوئی پہلا موقع نہیں ہے، اس سے پہلے گزشتہ ماہ یو اے ای میں کھیلے گئے مینز ایشیا کپ میں بھی سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا دیا تھا۔
گزشتہ 11 ماہ کے دوران پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں تین ناک آؤٹ میچز ہار چکی ہے۔
2021 میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم گروپ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی تھی لیکن سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست اور ایک اور ناک آؤٹ میچ میں ہار پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
احمد خواجہ لکھتے ہیں کہ ’سری لنکا اور ایشیا کپ، انہوں نے ہم پر جادو کیا ہوا ہے۔