وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے تین ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے تین ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سرگودھا کے علاقے چک 37 ایس بی کے رہائشی ٹک ٹاکرز احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے نازیبا گفتگو کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی۔
گزشتہ روز ملزمان جنرل بس اسٹینڈ فیصل آباد میں موجود تھے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سب انسپکٹر عامر سلطان نے مخبری پر ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت تین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔