پاک سعودیہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے: ایرانی صدر

0

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایران اپنے 2  برادر اسلامی ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ یہ  معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی صدر نے  کہا کہ ایران ایٹم بم نہ کبھی بنانا چاہتا تھا نہ کبھی بنائے گا نہ ہی ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے سفارتی غداری اور ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی۔

ایرانی صدر نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.