نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے فلک جاوید کو گرفتار کرلیا

0

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فلک جاوید دو مقدمات میں مطلوب تھیں، ان کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کا مقدمہ درج ہے۔

ان کے خلاف خاتون سیاست دان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا مقدمہ بھی درج ہے۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ فلک جاوید کو اچھرہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے یہ درخواست والد جاوید اقبال کی جانب سے جمع کرائی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کیس کی سماعت آج ہی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.