پاکستان کی آدھی معیشت سیلابی خطرات کی زد میں ہونے کا پریشان کن انکشاف

0

وزارت منصوبہ بندی کی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا آدھا حصہ ایسے علاقوں میں واقع ہے جو سیلابی خطرات کی زد میں ہیں، ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ شامل ہیں، لاہور کا ملکی پیداوار میں ساڑھے گیارہ فیصد جبکہ کراچی کا بیس فیصد حصہ ہے، پشاور، ملتان اور کوئٹہ بالترتیب دو، تین اور ایک اعشاریہ ایک فیصد جی ڈی پی میں حصہ ڈالتے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کا مجموعی حصہ دو اعشاریہ تین فیصد بتایا گیا ہے، دستاویز کے مطابق اگر ان شہروں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا تو ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ اربن فلڈنگ اور دریائی سیلاب کے بڑھتے خطرات نے ان شہروں کو غیر معمولی طور پر حساس بنا دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.