سائنسدانوں نے 3 منٹ میں ہڈی کو اسٹیل کی طرح جوڑنے والا جادوئی گلو تیار کرلیا

0

چین کے سائنس دانوں نے ایک نئی طبی ایجاد کے تحت ایسی گلو تیار کی ہے جو صرف تین منٹ میں ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کا نام بون دو رکھا گیا ہے۔

اس گلو کو مشرقی چین کے صوبے زی جیانگ میں موجود ایک اسپتال کے ماہرین نے تیار کیا ہے، جنہوں نے سمندر کی تہہ میں رہنے والی سیپیوں سے متاثر ہو کر ایسا مادہ بنایا جو پانی میں بھی مضبوطی سے جڑا رہتا ہے۔ اس گلو کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جسم میں لگانے کے بعد الگ سے نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ خود ہی جسم میں جذب ہو جاتی ہے۔ اب تک اسے ڈیڑھ سو سے زیادہ مریضوں پر آزمایا جا چکا ہے اور یہ اسٹیل کی پلیٹ کی طرح ہڈی کو سہارا دیتی ہے، جبکہ انفیکشن کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ اس ایجاد سے مستقبل میں ہڈی کے آپریشن، راڈ یا پلستر جیسے پرانے طریقے کافی حد تک کم ہو سکتے ہیں، جس سے مریض جلدی صحت یاب ہو سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.