اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو بحال کردیا

0

اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا۔

جسٹس آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنے دو روز قبل چئیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.