آر ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی (رجسٹرڈ لیکوئیڈ نیچرل گیس) کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے رواں ماہ ستمبر کے لیے ایل این جی (رجسٹرکی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور ایس این جی پی ایل کے لیے قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے لیے ستمبر میں فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 10عشاریہ 72 ڈالر سے بڑھ کر 11 عشاریہ 01 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ایس این جی پی ایل کے لیے ستمبر کے لئے قیمت 11 عشاریہ 73 ڈالر سے بڑھ کر 12 عشاریہ 01 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے اس اضافہ سے ایس ایس جی سی کے لیے قیمت میں 0.28 ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 79.14 روپے) جب کہ ایس این جی پی ایل کے لیے قیمت میں 0.27 ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 76.32 روپے) فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.