پاکستان میں لاکھوں افراد کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کیے جانے کا انکشاف

0

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کا انکشاف کیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام غیر قانونی طور پر عام شہریوں، صحافیوں اور سیاستدانوں کی نگرانی کر رہے ہیں، پاکستانی ادارے ایک وقت میں چالیس لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کر سکتے ہیں اور ایک نظام انٹرنیٹ پر بیس لاکھ فعال سیشنز کو بلاک کرتا ہے، فون کمپنیوں کو ڈیجیٹل سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مخصوص نظام لگانے کی ہدایت دی گئی ہے، پاکستان تقریباً چھ لاکھ پچاس ہزار ویب سائٹس کو بلاک کر رہا ہے اور یوٹیوب، فیس بک، ایکس جیسے پلیٹ فارمز پر پابندیاں لگا رہا ہے، جبکہ وکلاء کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سیکیورٹی ایجنسیاں اتنے مکمل اختیارات نہیں رکھتیں، اس سے پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ فون ٹیپنگ سربراہ مملکت کی حفاظت کے لیے ضروری ہوتی ہے اور دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیاں یہی کام کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.