9 مئی کیس میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ودیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

0

 انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو سپریم کورٹ ججج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا جس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو مقدمے سے بری کردیا ہے، واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا ہے۔

لاہور میں تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 109/23 میں کل 51 ملزمان کا چالان پیش کیا گیا اور عدالت نے مجموعی طور پر 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا۔

مقدمے میں نامزد 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، مقدمے میں مجموعی طور پر 5 خواتین ملزمان بھی شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کا ٹرائل جیل میں مکمل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.