پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی
گلگت بلتستان پولیس نے اپنے اہلکاروں کیلئے ٹک ٹاک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر سےجاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فورس کے نظم و ضبط، یکسانیت اور وقار کو برقرار رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، کہ کوئی بھی پولیس افسر یا اہلکار ٹک ٹاک استعمال نہ کرے۔
حکم نامے میں کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران اور یونٹ سربراہان یہ پیغام اپنے ماتحت اہلکاروں تک پہنچائیں اور اس پر سختی سے عمل کروائیں، اس کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
