پاکستان کی مشہور گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر گلگت بلتستان کے دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ایک بھورے ریچھ نے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گئیں، واقعے کے وقت وہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جامع ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز کے ہمراہ بلتستان کے دورے پر تھیں، حملہ خیمے میں سوتے ہوئے ہوا مگر ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بھگا دیا، گلوکارہ کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کوئی فریکچر نہیں ہوا، ان کی ٹیم نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکارہ کو آرام کی ضرورت ہے اور ان کی تمام عوامی مصروفیات عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی ہیں۔

صحت
