وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہتی ہیں کہ علیمہ خانم نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مریم ریاض وٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہیں کہ یہ سب ڈرامہ ہے ، وہ کہتی ہیں کہ علیمہ خانم نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔ مریم ریاض نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اچھا ڈرامہ لگا ہے اور آ پ سب بے وقوف بنے جارہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران انڈہ پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے انڈا پھینکنے کے الزام میں دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔
