پنجاب بدترین سیلاب کی لپیٹ میں، دریاؤں میں طغیانی، لاکھوں کیوسک پانی کے ریلے، متعدد شہر زیرِ آب

0

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں نے ملتان، مظفرگڑھ، علی پور، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، جھنگ اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ دریائے چناب، ستلج اور راوی میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے، بعض مقامات پر بہاؤ پانچ لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ چنیوٹ، ہیڈ مرالہ، تریموں اور دیگر مقامات پر سیلابی ریلے گزر رہے ہیں۔ گجرات شہر کے اندر بارش اور نالوں کے پانی کے ساتھ سیلابی ریلے داخل ہو چکے ہیں، جس سے تجارتی مراکز، بازار اور کئی دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔ شہری انتظامیہ کی غیر حاضری پر عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ تاجر اپنی مدد آپ کے تحت سامان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ پنجاب کی تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، اور چھ سے سات ستمبر کی درمیانی رات نو لاکھ کیوسک کا ریلا سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی ڈیم بھر جانے کے باعث آئندہ چند دن راوی میں بھی پانی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ چند علاقوں سے دوبارہ انخلا کرایا جا رہا ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.