انڈونیشیا میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا، حکومت اراکین پارلیمنٹ کی مراعات کم کرنے پر آمادہ

0

 

 

انڈونیشیا میں عوامی احتجاج کے بعد حکومت نے آخرکار اراکین پارلیمنٹ کی مراعات میں کمی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، صدر پرابوو سوبیانتو نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ متعدد مراعات ختم کی جائیں گی جن میں بیرون ملک دوروں پر پابندی بھی شامل ہے، مظاہرے پیر سے شروع ہوئے تھے اور جمعرات کو پولیس کارروائی میں ایک شہری کی ہلاکت کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے، مظاہرین نے بعض سیاستدانوں کے گھروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، صدر نے فوج اور پولیس کو حکم دیا کہ فسادات، لوٹ مار اور تباہی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، انہوں نے کچھ مظاہرین کی سرگرمیوں کو دہشت گردی اور غداری سے تشبیہ دی اور اعلان کیا کہ ریاستی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.