ملک میں سیلابی صورتحال، کونسی ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ؟

0

ریلوے حکام نے کہا ہے کہ سیلاب کی سنگین صورتحال کے سبب متعدد ٹرینیں منسوخ ہوگئی ہیں جبکہ ٹرینوں کے شیڈول بھی متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب، بارشوں اور مسافروں کی کمی کے باعث دو ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مسافروں کی کمی کے باعث پاک بزنس ایکسپریس کو آج منسوخ کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کو 30 اگست سے 2 ستمبر چار دن کیلئے منسوخ کر دیا گیا ہے، مسافروں کو کراچی ایکسپریس اور گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں آنے والے پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد آبادی سیلابی ریلے سے متاثر ہے۔

ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 61 ہزار 53 کیوسک تک پہنچ گئی، جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 13 ہزار 124 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.