پی ٹی آئی ارکان کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ

0

پی ٹی آئی کےتمام ممبران نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےاجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، جس کے بعد نوید قمر نے صدارت سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، کمیٹی میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن شریک نہیں ہوا۔

سیکرٹری کمیٹی ک نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے جنید اکبر خان نے بھی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا اور انہوں نے کہا کہ اجلاس کی صدارت کون کرے، اس بارے میں ممبران کو خود فیصلہ کرنا ہوگا۔

بعدازاں پی اے سی اجلاس کی صدارت کے لیے سید نوید قمر کو نامزد کیا گیا، جنہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.