بھارت سے بڑا سیلابی ریلہ،پنجاب کے دریا بپھرگئے،چناب،راوی اورستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، تفصیلات جانئے

0

دریائے چناب میں سات لاکھ باسٹھ ہزار کیوسک اور دریائے راوی میں جسر کےمقام پر دو لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا اخراج،دونوں دریاؤں کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال کے پیش نظرحکومت پنجاب نے سات اضلاع کے لئے پاک فوج کی مدد طلب کرلی۔

لاہور،قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال،اوکاڑہ اور سرگودھا میں فوج سے مدد طلب کرلی، حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کو فوج کی مدد فراہم کرنے کے لئےخطوط لکھ دیئے،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب مرالہ کےمقام پر پانی 7 لاکھ 62 ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے،مرالہ اور خانکی کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،قادر آباد اونچے درجے کا سیلاب ہے،چنیوٹ پریمو کےمقام پر سیلابی صورتحال ہے۔

 

دریائےراوی میں جسڑ کےمقام پردو لاکھ 29 ہزار 700 اور شاہدرہ پر پانی کابہاؤ 72ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے،شکرگڑھ میں کوٹ نیناں کےمقام پردریائے راوی میں دو لاکھ 50ہزار کیوسک سے زائد ریلہ گزررہا ہے،جس سے بھیکو چک کےقریب حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا۔کئی دیہات زیر اب،بھیکو چک ،نوشہرہ ،نوگزہ، کرتار پور زیر آب مین شاہراہ منڈی خیل ،بھجنہ زیر آب آگئی جس سے نارووال شکرگڑھ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا,دوسری جانب پانی کا تیز بہاؤ کرتارپور کے اطراف روڈ پر داخل ہونے سے زیر آب گئے۔

دریا ستلج ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی سطح ایک لاکھ 335 کیوسک تک  پہنچ گئی،چشتیاں کے قریب دریائے ستلج میں وقفے وقفے سے پانی کے بہاو میں تیزی آرہی ہے، بستی کمیراں سمیت کئی بستیوں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

 

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پرانتہائی اونچےدرجے کا سیلاب ہے،اس وقت دریائےستلج میں 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک سے زائد کا ریلا گزر رہا ہے،اطراف کے متعدد گاؤں زیر آب آ چکے ہیں۔

وزیرآباد دریائے چناب کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوگیا،اس وقت چناب کے مقام سے اونچےدرجے کا سیلاب گزر رہا ہے،ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 22 ہزار 40 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ چناب میں پانی کی گنجائش ساڑھے دس لاکھ کیوسک ہے، جبکہ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال میں شگاف ڈالنے کی بھی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.