بھارت سے سیلابی ریلے چھوڑے جانے کے بعددریائے چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، شگاف ڈالنے کیلئے اہداف مقرر
بھارت کی جانب سے سیلابی ریلے چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی۔

کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے مطابق دریائےچناب میں پانی ساڑھے 10لاکھ کیوسک تک پہنچنے پرشگاف ڈالے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی پر 11لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش ہے، دریائےچناب پر شگاف ڈالنے کے لیے اہداف پہلے سے مقرر ہیں۔
نوید حیدر شیرازی کے مطابق سیالکوٹ سے ساڑھے4 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، نارووال سے 200 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ وزیرآباد کے 4 دیہات سے مکمل آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گجرات سے 15 ہزار افراد کو محفوط مقامات پر منتقل کیا گیا۔
کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ریلیف کیمپ فعال،کھانے پینےکی اشیاء اور ادویات کا اسٹاک موجودہ ہے۔
