چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فی الحال کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا ارادہ نہیں ہے، تاہم شہر میں کرکٹ اور فٹبال کے پچیس، پچیس گراؤنڈز بنانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ میٹنگ ہو چکی ہے اور ماہرین کی رائے کے بعد اس کی جگہ کا فیصلہ کیا جائے گا، اسٹیڈیم کے ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں میں سابق کرکٹر راشد لطیف مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز کی حالت اب بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور پچز کو بین الاقوامی معیار کا بنایا جائے گا۔ اس سے پہلے ایف نائن پارک میں اسٹیڈیم بنانے کی خبریں آئیں تھیں جن پر شدید ردعمل کے بعد سی ڈی اے نے واضح کیا کہ وہاں کوئی نیا اسٹیڈیم نہیں بنایا جائے گا۔
