پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی

0

 فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، انسداد دہشت گردی اور منشیات کے خلاف تعاون پر بات ہوئی،

 

اس موقع پر نیٹلی بیکر نے محسن نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، وزیر داخلہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت سمیت چار جنگیں رکوانے کو انسانیت کی بڑی خدمت قرار دیا اور کہا کہ وہ روس یوکرائن اور غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے بھی کامیاب ہونے کی امید رکھتے ہیں، محسن نقوی کے مطابق حالیہ تاریخ میں کوئی ایسا رہنما نہیں جس نے ہزاروں جانیں بچانے میں اتنا کردار ادا کیا ہو، انہوں نے ٹرمپ کے دور کو پاک امریکا تعلقات میں گرمجوشی کا زمانہ بھی کہا جبکہ امریکی سفیر نے پاکستان کو اہم دوست ملک قرار دیتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.