ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، بابر اعظم اور رضوان ٹیم سے باہر

0

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انتیس اگست سے سات ستمبر تک شارجہ میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور نو سے اٹھائیس ستمبر تک ابو ظہبی و دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے لیے سترہ رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت ایک بار پھر سلمان علی آغا کریں گے۔ فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ ناقص کارکردگی کے باعث بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.