پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 32 پیسے اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 75 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 25 پیسے، اور لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 11 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی تجاویز وزیراعظم کو ارسال کریں گی۔ ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ اور پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کے بعد ورکنگ فائنل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔