بھارتی فاسٹ بولر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث ان پر لیگ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یش دیال کو اتر پردیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے باہر کر دیا گیا ہے، جہاں وہ گورکھپور لائنز کی نمائندگی کرنے والے تھے۔ لیگ کا آغاز 17 اگست سے ہونا ہے، تاہم الزامات کے پیش نظر وہ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ یش دیال رواں سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فاتح ٹیم رائل چیلنجر بنگلورو کا حصہ تھے۔ ان کے خلاف خاتون کی جانب سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے، جبکہ جے پور میں بھی ان کے خلاف ایک کیس زیرِ سماعت ہے۔