مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے اپنی شمولیت کے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروا دیے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی یہ ڈیکلریشنز الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے حالیہ سینیٹ انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن کے اتحاد نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جن میں حکومت کو 6 جبکہ اپوزیشن کو 5 نشستیں ملی تھیں۔
سات جنرل نشستوں میں سے چار پر پی ٹی آئی اور تین پر اپوزیشن کامیاب ہوئی تھی۔ خواتین کی دو نشستوں میں سے ایک پر تحریک انصاف اور دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھی، جبکہ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں میں سے ایک پر تحریک انصاف اور دوسری پر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کامیابی حاصل کی تھی۔
