کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ سے متعلق تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور اس کا شیڈول آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

اے سی سی کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے شیڈول کے لیے کچھ وقت طلب کیا تھا، جبکہ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی مجوزہ تاریخیں 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہیں، تاہم شیڈول میں معمولی تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق، ایشیا کپ کے میچز دبئی اور ابوظبی میں منعقد کیے جائیں گے اور شیڈول کا ابتدائی اعلان آج متوقع ہے۔
