امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد

0

امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر نئی اضافی فیس عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر درخواست گزار کو 250 امریکی ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ رقم سیاحت، کاروبار یا تعلیم کی غرض سے امریکا آنے والے عارضی مسافروں سے بطور "سیفٹی ڈپازٹ” وصول کی جائے گی۔ یہ رقم صرف ان افراد کو واپس کی جائے گی جو ویزا کی تمام شرائط پر مکمل عمل کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر امریکا سے واپس چلے جائیں گے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ” کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خودکار نہیں ہوگی، بلکہ مسافروں کو شواہد کے ساتھ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے ویزا کی شرائط کی مکمل پاسداری کی ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا، تاہم امکان ہے کہ امریکی حکومت اس پالیسی کو جلد نافذ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.