ایکسچینج ایسوسی ایشن کا ایکشن ، ڈالر کی قیمتیں گرنا شروع ہوگئیں

0

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن اور اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی حالیہ میٹنگ کے بعد گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 290 روپے سے کم ہو کر 287.50 روپے جبکہ انٹر بینک میں 285 روپے سے گھٹ کر 284 روپے تک آ گئی۔

ایسوسی ایشن کے صدر شیخ علائوالدین کے مطابق حکومتی حکام سے ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے، اور دی گئی تجاویز پر عملدرآمد کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جلد ہی ڈالر کی قیمت 275 روپے تک آ جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے مطابق لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے میں حائل رکاوٹیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ شیخ علائوالدین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بعض سٹہ بازوں کی جانب سے مارکیٹ میں پھیلائی گئی بے چینی کو بھی قابو میں کر لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.