انگلش بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

0

مانچسٹر(نیوز ڈیسک)جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے

انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز اور سابق کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ سنگ میل انہوں نے مانچسٹر میں بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے چوتھے میچ کی پہلی اننگز میں عبور کیا۔
میچ کے تیسرے دن جب روٹ 11 رنز پر کھیل رہے تھے، تو وہ 30 کے انفرادی اسکور پر پہنچ کر پہلے راہول ڈراوڈ اور پھر اگلی ہی گیند پر سنگل لے کر جیک کیلس کو پیچھے چھوڑ گئے۔ اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے 120 رنز مکمل کر کے رکی پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور دوسرے نمبر پر آ گئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب جو روٹ نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا، اس وقت پونٹنگ کمنٹری باکس میں موجود تھے اور انہوں نے براہِ راست جو روٹ کو اس تاریخی موقع پر مبارکباد دی۔
جو روٹ نے اس اننگز میں شاندار 150 رنز بنائے، تاہم وہ واشنگٹن سندر کی گیند پر اسٹمپ ہو کر آؤٹ ہوئے۔ اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا 15,921 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 2512 رنز کے محتاج ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.